16 جون 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اجنبی قوتوں کی موجودگی اور انکی مداخلت کو خطے کے مسائل کی اصلی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ترقی صرف علاقائی ممالک کے تعاون اور ہمکاری سے ہی ممکن ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے مشرق وسطی کے خطے میں موجود تمام مسائل کا ذمہ دار بیرونی قوتوں کی موجودگی اور انکی مداخلت جویانہ پالیسیوں کو قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ علاقے میں ترقی اور پیشرفت صرف علاقائی ممالک کے باہمی تعاون اور ہمکاری سے ہی ممکن ہے۔

وہ گذشتہ روز جمعرات کے دن ترکی کے صدر عبداللہ گل کی طرف سے آئے خصوصی ایلچی سے ملاقات کر رہے تھے۔ احمدی نژاد نے مشرق وسطی کو انسانی تہذیب و تمدن کا گہوارہ قرار دیتے ہوئے کہا: "آج یکتاپرستی اور عدالت و ایثارگری پر مبنی اقدار کے ظاہر ہونے اور چھا جانے کی تمام شرائط موجود ہیں"۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا انبیاء الہی کی لائی ہوئی ثقافت کی محتاج ہے کہا: "خطے کے ممالک کی ثقافت انسانی احترام، انبیاء کی تعلیمات اور انسان کی ترقی و کمال پر مبنی ہے"۔ترکی کے صدر کے خصوصی ایلچی نے صدر احمدی نژاد کو صدر عبداللہ گل کا پیغام پہنچایا جس میں انہیں استنبول میں منعقد ہونے والی "مشرق وسطی سیکورٹی کانفرنس" میں شرکت کی دعوت دی گئی۔